لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملتان روڈ پر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی۔اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقے میں چھپ کر کام کرنے والی فیکٹری میں گاڑی میں ڈلیوری کے لیے 5ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار تھا۔
جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جانوروں کی چربی کی بھاری مقداربھی برآمد کر لی گئی۔ کوکنگ میں استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی دودھ کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔رافیعہ حیدرنے مزید بتایا کہ جعلی دودھ تیار کرنے والی تمام مشینں ضبط کر لی گئیں ہیں۔ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کی تمام مشینری ضبط کر لی جاتی ہے تاکہ وہ کسی صورت ملاوٹ کا کام جاری نہ رکھ سکیں۔مزید کاروائیوں میں نیسپک ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع راحت ڈپارٹمنٹل سٹور؛ٹیمپل روڈ پر کراچی ریڈ راک بھاٹی گیٹ پر کراچی النصیب بریانی،مدنی مِلک شاپ،شیرربانی مِلک شاپ،سَن شائن بیکری پر چھاپے کے دوران احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے،اشیاء4 خورد و نوش کوڈھانپے بغیر رکھنے،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے،وارکنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور کھلے کوڑا دان کے موجود ہونے،استعمال شدہ برتنوں کو سَرف سے واش کرنے،خراب سبزیوں کا استعمال کرنے،زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء4 خوردونوش کو محفوظ کرنے اور حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظام پر 0 6 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ٹکسالی گیٹ پر واقع عارف سوڈا واٹر ،مدنی کریانہ سٹور،چیمہ سویٹس اینڈ بیکرز،حاجی پان شاپ،ظہور شہید ہوٹل ،عاشق سنز چکن سیل سینٹر بھاٹی گیٹ پر نعیم سٹور،وحید کولڈ کارنر،وحدت روڈ پر شملہ بیکرز؛تاجپورہ روڈ پر واقع پپوپان شاپ،طفیل کریانہ سٹور،تھری سٹار مِلک شاپ،
حق پان شاپ،عارف برادرزجنرل سٹور،طاہر پان شاپ،اے آر پکوان سنٹر ،شہباز دہی بھلے،فرید نان شاپ،ارشاد پان شاپ،شادباغ میں طیب مِلک شاپ اورحافظ سویٹس اینڈ بیکرزپر معائنہ کے دوران حشرات کے خاتمے کے نظام کو بہتر بنانے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ بنوانے اور فوری ای لائسنس بنوانے کے نوٹس جاری کیے۔