جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

’’آنکھ ہے یا عمرو عیار کی زنبیل ‘‘

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود 27 کانٹیکٹ لینس نکال دیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید خارش کی شکایت کی تھی جس پر سرجنوں نے خاتون کی آنکھ کا آپریشن کر کے پْتلی سے چپکے ہوئے نیلے رنگ کے ایک مواد کو نکال دیا۔ اس مواد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 17 لینس

ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں تفصیلی معائنے پر انکشاف ہوا کہ اس میں مزید 10 لینس موجود ہیں۔اس واقعے کا ذکر برطانوی طبی جریدے میں شائع رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ 35 برسوں سے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کیے جانے والے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کر رہی ہیں مگر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ تمام لینس آنکھ میں کتنے عرصے سے جمع تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…