نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سب جانتے ہیں کہ مون سون سیزن میں نم موسم کی وجہ سے انفیکشن والی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔اس سیزن میں ان انفیکشن سے بچنے کیلئے ڈاکٹروں نے بچوں کو وٹامن سی سے مالامال غذاؤں کو لینے کیلئے زور دیا ہے کیوں کہ یہ جسم میں موجود انفیکٹڈ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ڈاکٹر وٹامن سی کو قوتِ مدافعت کی مضبوطی کیلئے ایک بہترین زریعہ سمجھتے ہیں۔بنگلور کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں حال میں ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ مالیکولر نظام جس کے زریعے وٹامن سی
مائکو بیکٹیریم اسمیگ میٹِس کو روکتا بھی ہے اور ختم بھی کرتا ہے۔مون سون کے دوران نم موسم میں ٹانگوں، جِلد اور ناخنوں کے متعدد اقسام کے فنگل انفیکشن ہوتے ہیں۔دہلی کے اسپتا لوں میں ایسے کیسز کثرت سے آتے ہیں۔ایس کے مندرا کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرکم از کم500ملی گرام وٹامن سی کھانے کی ہدایات ہیں کیوں کہ یہ قوتِ مدافعت کوبہتر بناتا ہے۔مندرا کے مطابق وٹامن سی سے مالا مال غذا کھانے سے قوتِ مدافعت ٹھیک کام کرتا ہے اور اس کے خلیے، انفیکشن والے خلیوں کو ڈھونڈ کر مارتے ہیں۔