پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’سائنسی ترقی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ‘‘

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ڈی این اے ویسے تو جینیاتی معلومات کی ترسیل کا کام کرتا ہے لیکن اب سائنس دانوں نے اسے ڈیجیٹل معلومات ذخیرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپوررٹس کے مطابق سائنس دانوں نے کرسپر نامی ایک ٹول استعمال کر کے بیکٹیریا کے ڈی این اے کے اندر پانچ تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو ڈال دی۔

بعد میں انھوں نے اس ڈی این اے کو سیکوئنس کر کے اس کے اندر سے ویڈیو نکال لی۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ بیکٹیریا نے واقعی توقعات کے مطابق ڈیٹا اپنے ڈی این اے کے اندر شامل کر دیا تھا۔یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ۔امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک انسانی ہاتھ کی تصویر اور ایک گھوڑے کی ویڈیو لی اور اسے بیکٹریا کے نیوکلیوٹائیڈز میں تبدیل کر دیا۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایسا کوڈ تیار کیا جو ویڈیو کے ہر انفرادی پکسل کی نمائندگی کرتا تھا۔سائنس دانوں نے اس کے بعد کرسپر ایڈیٹنگ ٹول کی مدد سے دو پروٹین مالیکیول تیار کیے اور ان کے ذریعے اس کوڈ کو ای کولائی بیکٹیریا کے جینوم میں داخل کر دیا۔ویڈیو کا ہر فریم منتقل کرنے میں پانچ دن لگے۔یہ ڈیٹا صرف ایک بیکٹریا تک محدود نہیں تھا بلکہ اسے مختلف جراثیم کے ڈی این اے میں شامل کیا گیا تھا۔ تحقیق کے شریک مصنف سیتھ شپمین کہتے ہیں: ‘یہ معلومات صرف ایک خلیے تک محدود نہیں تھیں، اس لیے ہر خلیہ ویڈیو کے صرف چند حصے ہی دیکھ سکتا تھا۔

اس لیے ہمیں مختلف زندہ ٹکڑوں سے جوڑ کر مکمل فلم بنانا پڑی۔یہ ویڈیو حاصل کرنے کے لیے تحقیق کاروں نے بیکٹریا کا ڈی این اے ‘پڑھا’ اور اس میں تصاویر حاصل کر لیں۔اس کام میں ٹیم کو 90 فیصد درستگی حاصل ہوئی۔ شپمین نے کہاکہ ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے۔سائنس دانوں کو امید ہے کہ وہ اس تکنیک کی مدد سے بالآخر ‘مالیکیولر ریکارڈر’ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔تمام جانداروں کے ڈی این اے میں بیتحاشا معلومات ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اس صلاحیت کو تصاویر اور وڈیو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…