اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کا استعمال، نوجوانوں میں سنگین بیماری پھیلنے لگی، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا جہاں دنیا میں لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطے میں آسان ذریعہ ہے، وہیں اس سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوان شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے نفسیاتی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ رائل کالج فار پبلک ہیلتھ نے سوشل میڈیا پر تحقیق کی ہے، اس تحقیق کے مطابق موبائل، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کا زیادہ استعمال
نوجوانوں پر ذہنی دباؤ مرتب کر رہا ہے اور یہ ذہنی دباؤ نوجوانوں کو نفسیاتی مسائل کا شکار بنا رہا ہے۔ اس تحقیق میں 14 سے 24 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا، تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نوجوان نیند پوری نہیں کرتے جس کی وجہ سیان میں نیند کی کمی واقع ہو رہی ہے، یہ نیند کی کمی ان کی ذہنی صلاحیتوں کو کم کر رہی ہے۔