اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھڑے ہو کر پانی پینا اخلاقیات کے خلاف سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے اب ماہرین بھی بہت سے مشورہ دے رہے ہیں۔ہربل ماہرین کےمطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے نہ صرف ہماری نسیں کھنچائو پیدا ہو تا ہے بلکہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے آپ کے پینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جس طریقے سے ہم آہستہ آہستہ کھانا کھاتے ہیں اسی طرح آرام سے پانی بھی بیٹھ کر اور آہستہ آہستہ پینا چاہیئے۔ جلدی جلدی پانی پینے سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس سے دل اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ماہرین ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بیٹھ کر سکون سے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔