پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے؟‘‘

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اپنے کھانے میں صحت مند چیزوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کھیرے کے استعمال کو یقینی بنائیں۔کھیرا ہماری صحت کے لیے کافی فائدے مند ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ہم آپ کو کھیرے کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس سے آپ لاعلم بھی ہوسکتے ہیں۔

نمی برقرار رکھے:کھیرے میں پانی 95 فیصد سے زائد پانی کے ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو قبض سے بچاتا ہے کیونکہ قبض کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہے اور کھیرا جسم میں نمی برقرار رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ کھیرے میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں بھر پور فائبر پایا جاتا ہے جو کہ آسانی سے شوگر کے مریضوں کی غذا میں شامل ہو جاتا ہے۔ماہرین صحت نے شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کھانے میں ایسی سبزیوں کا استعمال کریں جن میں فائبر پایا جاتا ہے کیونکہ فائبر بھوک کو ختم کرتا ہے اور خون میں موجودشوگر کوبھی کنٹرول کرتا ہے۔جلد کے لیے بہتر:کھیرے میں ایسکوربک ایسڈ اور کیفک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی جلد کی جلن اور سوجن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس لیے کہا جاتا ہے کہ کھیرا آنکھوں کی سوجن، جلے ہوئے زخموں اور جلد کی سوزش کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ جھائیوں کے خاتمے کے لیے کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔وزن کم کرنے میں مددگار:کھیرے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا۔کینسر اور امراض قلب سے بچائے:کھیرے میں پینورسینول، لاریسریسنول اور سیکوئسولسریسینول پائے جاتے ہیں اور یہ تینوں لیگنان کی قسمیں ہیں جو دل کے امراض اور کینسر سے بچاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…