اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن تحقیق کے مطابق لہسن امراضِ قلب ، لوئر بلڈ پریشرسے بچاتا ہے اور ایتھرو سلیروسس کو کم کردیتا ہے۔ شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق لہسن خون کی رگوں میں جمنے والے مواد کو جمنے سے روکتا ہے۔ ہلدی ہلدی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور رگوں میں جمنے والے پلیک کو ختم کرتا ہے۔
ادرک ادرک کا استعمال قدرتی طور پر رگوں کو صاف کرنے کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ ادرک میں زبردست انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈیٹو اثرات ہوتے ہیں۔ ادرک میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کیلئے بہترین ہوتے ہیں، جو کولیسٹرول کم کرنے میں مؤثر ہوتے ہیں۔ لیموں صبح پانی پیتے ہوئے اس میں لیموں کا رس ملا لینا آپ کے دل کی صحت کیلئے ایک اچھی عادت ہے۔ لیموں بلڈ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔ وٹامن سے بھرپور لیموں رگوں کو مضبوط کرتا ہے۔ دارچینی دارچینی ایتھروسلیروسس اور امراضِ قلب سے تعلق رکھنے والے کئی عوامل ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق دار چینی امراضِ قلب کولاحق خطرات کو کم کرتی ہے۔ تِل تل بند رگوں کو کھولنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تِل بڑھتے ہوئے ایتھروسلیروسس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انار کا رس اینٹی آکسیڈینٹ اور پیونیسک ایسیڈ سے بھرپور انار کا رس رگوں میں بننے والے پلیک(ایک مواد جو چپکتا ہے)اور موجود دیگر رکاوٹیں کم کرتا ہےاور ایتھروسلیروسس کے خلاف لڑتا ہے۔ انار کے رس میں میگنیشئم اور سیلینیم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت کیلئےاہم ہوتے ہیں۔