بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں دماغ کھا جانے والا جراثیم منظر عام پر

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں دماغ کھاجانے والا جرثومہ نگلیریا پھر سر اٹھانے لگا، گلبرگ اور کے ڈی اے اسکیم کے پانی کے نمونوں میں جان لیوا جرثومہ نگلیریا پایا گیا ہے۔انسداد نگلیریا کمیٹی کے مطابق ان علاقوں کے پانی میں آنتوں کی سوزش، جلدی امراض اور آنکھوں کی سوزش کے جراثیم بھی پائے گئے ۔

انسداد نگلیریا کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ علاقوں سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں میں نہ صرف کلورین کی مقدار غیر تسلی بخش پائی گئی ہے بلکہ پانی میں دیگر جان لیوا بیماریوں کے جراثیم بھی موجود ہیں ۔نگلیریا کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ اور کے ڈی اے اسکیم کے پانی میں کلورین نہیں اور سیوریج کا پانی بھی شامل ہے، ان علاقوں کا پانی پینے کے قابل ہی نہیں ہے۔انسداد نیگلیریا کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق پانی میں ڈائریا، آنتوں کا انفیکشن ،آنکھوں میں انفیکشن اور جلدی امراض کے جرثومے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی میں کلورین موجود نہیں جبکہ اس میں سیوریج کا پانی بھی شامل ہے اور یہ پانی پینے کے قابل بھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کی لائنوں کو سیوریج کی لائینوں سے الگ کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا فوولری یعنی دماغ کھاجانے والا جرثومہ پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار پوری نہ ہونے پر پرورش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ تک پہنچ جاتا ہے جس سے 100فیصد موت واقع ہو جاتی ہے۔

اگر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار پوری کر دی جائے تو اس سے 100فیصد بچا جاسکتا ہے ۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پانی میں کلورین کی مقدادکو خود ہی پورا کر لیا جائے اور پانی کے ٹینک میں کلورین ملائی جائے جبکہ پانی ابال کر پیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…