بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور ورزش نہیں کر سکتے تو یہ عام سے کام کریں اور نتیجہ دیکھیں

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت آسان اور مفید حل ہے جو جسم کو فعال رکھ کر بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور اور دیرپا مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔تاہم زندگی کی مختلف مصروفیات میں ورزش کا وقت نہیں نکل پاتا نتیجتاً لوگ 8 گھنٹے دفتر اور بقیہ وقت گھر میں بیٹھ کر گزارنے کے بعد موٹاپے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو انہی معمولات زندگی میں فٹ رہنے کے کچھ طریقے بتا رہے جو باآسانی قابل عمل ہیں۔دفتر میں اور گھر کے کاموں کے لیے مختلف مالز اور سینٹرز میں الیکٹرانک سیڑھیوں یا لفٹ کے بجائے عام سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ یہ جسم کی ورزش کا سب سے آسان طریقہ ہے۔رقص جسم کے تمام اعضا کو حرکت میں لا کر جسم کو فعال بناتا ہے۔ بند کمرے میں اپنی پسندیدہ دھن پر یا کوئی کام کرتے ہوئے رقص کرنا، جب آپ کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو، ورزش کا بہترین طریقہ ہے۔زندگی کے مصروف شیڈول میں ایک مصروفیت گھر کے مختلف کام بھی ہیں۔ گھر کے مختلف کام جن میں آپ کا جسم زیادہ سے زیادہ حرکت کرے آپ کے جسم کی کیلوریز میں کمی کرتا ہے۔ورزش کرنے کے لیے کوئی لمبا چوڑا شیڈول ترتیب دینے کی ضرورت نہیں۔ اپنے معمول سے صرف 15 منٹ قبل اٹھیں جب تمام اہل خانہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہوں۔یہ 15 منٹ ہلکی پھکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا کرتے ہوئے گزارے جاسکتے ہیں۔اگر جم جانا آپ کے معمولات میں شامل ہے یا آپ کے گھر میں ورزش کی مشینیں موجود ہیں تو آپ ان پر 30 منٹ یا ایک گھنٹہ صرف کرنے کے بجائے وقت بچانے کے لیے صرف 10 سے 15 منٹ بھی صرف کرسکتے ہیں۔یاد رکھیں اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے خواہ وہ مختصر وقت کے لیے ہی ہو تب بھی اس سے نہایت حیران کن فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…