بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تربوز کے بیجوں کو پانی میں ابال کراستعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک)تربوز گرمیوں کا بہترین پھل ہے۔ یہ پھل غذائیت سے بھرپور اور گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے.اس میں ہر وہ غذائیت موجود ہوتی ہے، جو گرمیوں میں معدے کو صحت مند رکھتا ہےلیکن اکثر لوگ تربوز میں موجود بیج کو پسند نہیں کرتے، لوگ اس کو فضول جان کے پھینک دیتے ہیں . لوگ تربوز کے بیج کی افادیت سے واقف نہیں ہوتے، اسی لیے وہ ان کو پھینک دیتے ہیں۔

تربوز کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں. ان میں پروٹین بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامنز اور منرلز بھی شامل ہوتے ہیں. تربوز کے بیجوں میں پوٹاشیم ، میگنیشیم، زنک ، آئرن ، فاسفورس اور کاپر بھی موجود ہوتا ہے.اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں میں کیا کچھ موجود ہوتا ہے اس کچھ فوائددرج ذیل ہیں ۔

گردے:۔
تربوز کے بیجوں سے گردے بھی صحت مند رہتے ہیں،گردوں کو صاف رکھنے کے لیے تربوز کے بیجوں کی چائے بہت فائدہ مند ہوتی ہے.اس کے لیے آپ کو تربوز کے بیجوں کو پیس کے ابلتے ہوئے پانی میں مکس کرنا ہے، اس کے بعد تھوڑا ٹھنڈا ہونے کےبعد چائے کو پی لینا ہے.اس چائے کو ہفتے میں تین بار پینا ہے،پینے سے پہلے اسے گرم ضرور کرلیں۔
شوگر:۔
تربوز کے بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں. اگر ذیابیطس کے مریض مٹھی بھر تربوز کے بیج پانی میں ابال لیں اور پھر ان بیجوں کے پانی کو چائے کے طور پر پی لیں.
جلد :۔
تربوز کے بیج آپ کی جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہیں.تربورز کے بیج آپ کی جلد بہت چمکدار اور صحت مند بنا دیتے ہیں.
بال اورناخن:۔
تربوز کے بیجوں میں پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ، جوکہ آپ کے بالوں اور ناخنوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں. یہ بیج آپ کے بالوں اور ناخنوں کو ٹوٹنے سے روکتے ہیں. اگر آپ تربوز کے بیجوں کو بھون کے کھائیں گے تو اس سے آپ کے بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے.
دل کی صحت
تربوز کے بیج ان لوگوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں جو ہائی بلڈ پریشر سے دوچار ہیں،چونکہ تربوز کے بیج میگنیشم سے مالامال ہوتے ہیں،لہذا ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کےلیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے.اس کے علاوہ ان بیجوں سے دل کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل رکھتے ہیں.اس کے علاوہ ان بیجوں میں گڈ فیٹس اور آمینو ایسڈ کی موجودگی سے دل کی بیماری ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…