منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مصری خاتون کو بھارتی ڈاکٹروں نے آدھا کر دیا ؟ حیران کن تصاویر

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی فربہ ترین‘ خاتون کا بھارت میں علاج جاری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری خصوصی علاج کے سبب وہ اپنا آدھا وزن کم کر چکی ہیں۔ علاج سے قبل ان کا وزن 500 کلوگرام تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 37 سالہ ایمان احمد العاطی کا تعلق مصر کے بندرگاہی شہر اسکندریہ سے ہے۔ ان کا وزن بڑھتے بڑھتے 500 کلوگرام تک پہنچ

گیا تھا اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں۔ انہیں ہفتہ 11 فروری کو بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی لایا گیا تھا، اس مقصد کے لیے ایئربس کے ہوائی جہاز میں خصوصی طور پر رد وبدل کیا گیا تھا۔ایمان احمد کا علاج ممبئی کے سیفی ہسپتال میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے منگایمان احمد کی ’’لیپرواسکوپک سلییو گیسٹریکومی‘‘ نامی سرجری کی تھی۔سیفی ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی تازہ ویڈیوز میں ایمان احمد العاطی کو بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور مسکراتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔اس ہسپتال کے ڈاکٹروں کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وہ اب خوش اور اپنے ماضی کے مقابلے میں کافی کم وزن دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اب وہیل چیئر میں پوری آ جاتی ہیں اور زیادہ دیر تک بیٹھی رہ سکتی ہیں۔ تین ماہ قبل ہم اس کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ اس بیان کے مطابق ایمان احمد گزشتہ دو ماہ کے دوران 250 کلوگرام وزن کم کر چکی ہیں۔

 

 

37589980_401 37864456_401

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…