نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کے ترشاوہ پھل شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق گریپ فروٹ جسم میں موجود مضر صحت شوگر میں کمی کا موجب بنتا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق گریپ فروٹ کا استعمال دوائیوں کی طرح شوگر میں کمی لاتا ہے، پھلوں کا جوس شوگر کو لیول میں رکھتا ہے اور دوائیوں کی طرح مضر صحت بھی نہیں اس کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں نزلہ اور زکام جیسی بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں ، ایسی صورت میں گریپ فروٹ کے جوس کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھا کر پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔گریپ فروٹ میں وٹامن سی ،وٹامن اے ، فولاد، فاسفورس اور چونا کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت فراہم کرتے ہیں
نوٹ(یہ ریسرچ قارئین کی معلومات کےلئے شیئرکی گئی ہے ،استعما ل سے قبل آپ ڈاکٹرسے مشورہ کرلیں)