ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

جن جن افراد کو یہ خطرناک بیماریاں ہیں وہ عید پر گوشت پر اتنا گوشت کھائیں ؟ماہرین نے بتا دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جنرل ہسپتال کے ایسویسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار الحق نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر جوڑوں کے درد ہائی بلڈ پریشراور شوگر کے مریض گوشت کم کھائیں،یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے پرہی کریں، گوشت کے استعمال میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیارکیا ہواگوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اگر فوری طورپرنقصان نہ دے تو بھی آنے والے دنوں میں کئی دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ عید الاضحی کے موقع پردل کے مریض چربی والا گوشت ،گردے ،مغز،سری پائے ،کلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ چربیلے مادے کولیسٹرول کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ بکرے کا گوشت ہر عمر اورہر مرض کے افراد کے لئے ضروری ہے۔ جبکہ گائے کا گوشت خارش، جگر، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، بواسیر، شوگر کے امراض میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ اونٹ کے گوشت میں کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے دل کی تکالیف مزید بڑھ سکتی ہیں لہذا گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے اجتناب کیا جائے۔ڈاکٹر اسرار الحق نے عید کے دنوں میں گوشت کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلادخصوصاًپودینہ ‘لیموں اوردہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ پودینہ اجوائن شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔گوشت کا مزاج گرم ہے اس لئے اسے معتدل کرنا ضروری ہے۔اس کیلئے گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں،سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے واضح رہے کہ کھیرا سردیوں میں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی اثرات کے پیش نظر اشد ضروری ہے کہ قربانی کے گوشت والے ایک کھانے کے بعد دوسرے کھانے میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے کا فرق رکھا جائے۔عید الاضحی کے موقع پراکثر حلق میں ہڈی پھنسنے کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔لہذا ہڈی والا گوشت کھاتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں خصوصاًچھوٹے بچوں کو بغیر ہڈی کے گوشت اپنی نگرانی میں کھلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…