ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں20لاکھ افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں،ماہرین

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی(ایپی لیپسی)کا عالمی دن منایاگیا اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت نے کوئی آگہی پروگرام منعقد نہیں کیا، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے تحت مرگی کے عالمی دن پر آگہی واک پریس کلب کے باہر منعقد کی گئی۔ واک میں مرگی سے متاثرہ بچے، اساتذہ اور ڈاکٹر شریک تھے جنھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے واک سے خطاب میں پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے صدر پروفیسر محمد واسع شاکر نے کہا کہ پاکستان میں 20 لاکھ افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے50 ہزار مریض مرگی کا علاج کرارہے ہیں ملک میں 10لاکھ بچے مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں، مرگی کادورہ دماغ میں برقی خلل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ دماغی خلل پورے جسم پر اثر انداز ہوتا ہے مرگی کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ انھیں کسی نہ کسی دوا پر رکھا جائے اور پاکستان میں مرگی کی دوائیں سستی ہیں، ایسی خواتین جو حاملہ ہیں وہ احتیاط کے ذریعے تندرست بچے کو جنم دے سکتی ہیں، ڈاکٹروں کو مرگی میں فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔ پاکستان میں مرگی کی بیماری سے متعلق منفی تاثرات اور توہمات پائی جاتی ہیں اسے جادو ٹونا، آسیب سایہ سمجھا جاتا ہے مرگی کا مرض پیدائشی عمل میں پیچیدگی کے باعث لاحق ہوتا ہے، مرگی کو ذہنی معذوری یا جادو سے تشبیہ دی جاتی ہے مرگی کے زیادہ تر مریض نفسیاتی امراض کا شکار ہوتے ہیں۔مرگی کی گائیڈ لائنز میں یہ بات شامل ہے کہ مریضوں کو جھٹکے آئیں تو ان کا کیسے علاج کیا جائے ڈاکٹر عاطف سعید نے کہا کہ مرگی کے90 فیصد مریض اپنے مرض پر قابو پاسکتے ہیں اور عام انسان کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں، مرگی کے علاج کے کئی طریقے موجود ہیں وہ مریض جن کا مرض دواؤں سے قابو میں نہ آئے ان کے لیے سرجری کا طریقہ موجود ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…