سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے جینیٹک انجنئیرنگ کے ذریعے ایسے پودوں کی تیاری شروع کردی ہے جن میں زندگی بچانے والی ادویات کے خواص موجود ہوں گے اور یہ پودے جان لیوا بیماریوں مثلاً کینسر، ذیابیطس، دل کے امراض اور ایچ آئی وی ایڈز وغیرہ کا بھی علاج ثابت ہو سکیں گے۔ کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈ کریک اور لا ٹروب یونیورسٹی کی ماہر میریلین اینڈرسن کے مطابق یہ ’بائیو ڈرگز‘ قیمت میں کم مگر زیادہ موثر ہوں گی۔ اس کے علاوہ ان کے عام فارماسیوٹیکل ادویات کی نسبت سائیڈ ایفکٹس بھی کم ہوں گے۔ کریک کا اے بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ہمارا کام پیپٹائڈز کا پتہ لگانا ہے جو پودوں میں منی پروٹینز ہوتے ہیں۔ اور پھر ان کو اس طرح سے دوبارہ ڈیزائن کرنا کہ یہ نیکسٹ جنریشن ڈرگز کا کام کر سکیں۔“ کریک کا مزید کہنا تھا، ”مثال کے طور پر ہمارے پاس پراسٹیٹ کینسر کی دوا ہے جو ہم سورج مکھی کے بیجوں میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو لازمی طور پر گولیاں اور کیپسول نہیں پھانکنا پڑیں گے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کا علاج ان کی روزانہ خوراک کے ذریعے ممکن ہو سکے گا۔ اس طرح ادویات مریض کے جسم تک پہچانے کے لیے ممکنات کی ایک نئی دنیا کھ ل جائے گی۔“ ڈیوڈ کریک کے مطابق پودوں کے ذریعے ادویات کا بہت زیادہ فائدہ ترقی پذیر دنیا کو پہنچے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ تنزانیہ میں اس وقت اوسط عمر 40 برس ہے جس کی وجہ ایچ آئی وی اور ایڈز ہے، ”اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے پاس اچھی ادویات نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ محض یہ ہے کہ لوگ انہیں خرید نہیں سکتے۔“ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ ایک ایسا پودا تیار کر سکیں گے جس میں ایچ آئی وی کی روک تھام کی بائیو ڈرگ موجود ہو گی۔ لوگ اس پودے کو اپنے باغات میں اگا سکیں گے اور اس سے چائے بنا کر پی سکیں گے۔ کریک کے مطابق یہ ایک ایسی چیز ہو گی جو افریقہ میں ایچ آئی وی کے علاج میں انقلاب برپا کر دے گی۔ میریلین اینڈرسن کا کہنا ہے، ”اگر یہ تھیوری حقیقت بن جاتی ہے تو لوگ اپنی ادویات خود اگا سکیں گے۔ اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کو انہیں ریفریجریٹر میں محفوظ کر کے نہیں رکھنا پڑے گا اور نہ آپ کو انجکشن کے ذریعے انہیں جسم میں منتقل کرنا پڑے گا اور انہیں آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکے گا۔“ اس طرح ادویات فارمیسی کی بجائے نرسری سے ملیں گی۔ ڈی پی اے کے مطابق ان بائیو ڈرگز کی انسانوں پر آزمائش کا عمل آئندہ 10 برسوں کے اندر اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق پہلے مرحلے میں کینسر اور تکلیف سے نجات دلانے والی ادویات کی آزمائشیں کی جائیں گی۔
ادویات فارمیسی کی بجائے پودوں کی نرسری سے ملیں گی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے ...
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس ...
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا ...
-
ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا ...
-
قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک ...
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے اہم بیان جاری کر دیا
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس وجہ سے معافی مانگی ؟بلال...
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا؟ سیکیورٹی ذرائع نے معمہ...
-
ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں
-
قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
-
” جہنم یا پاکستان جانے کا اختیار دیا جائے تو جہنم میں جانا پسند کروں گا” جاوید اختر ایک...