بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی آبادی کا 66 فیصد حصہ آنکھوں کی کمزوری کا شکار ہے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک پاکستان کی آبادی کا 66 فیصد حصہ آنکھوں کی کمزوری کا شکار ہے، ماہرین چشم کہتے ہیں آنکھوں کی بیماریوں میں سے 80 فیصد کو باآسانی روکا جاسکتا ہے۔ بینائی سے آگاہی کا عالمی دن آج منا یا جا رہا ہے۔آنکھ انسانی جسم کا اہم عضو ہے اور عالمی اداروں کے مطابق دنیا بھرمیں اٹھا رہ کروڑ افراد برو قت تشخیص نہ ہونے کے باعث نا بینا پن کی جانب جارہے جن کی تعداد 2020 تک 36 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین چشم کے مطابق بڑھتی عمر،شو گر اور ویٹامن اے کی کمی بینائی کی کمزوری کی بڑی وجوہات ہیں۔ ہرسال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو بینائی سے آگاہی کا دن منا یا جا تا ہے۔پاکستان میں 66فیصد لوگ مو تیا،6 فیصد کالے پانی اور 12 فیصد بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔جو بتدریج نا بینا پن کی طرف جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا والدین کیلیے مشورہ ہے کہ وہ بچوں کی بینائی کے حوالے سے بے احتیاطی نہ برتیں۔ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ ملک میں نا بینہ پن کی بنیادی وجہ آنکھوں کا مو تیہ ہے ہر فرد کو سال میں کم سے کم ایک بار آنکھوں کا معائنہ ضرور کرانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…