اسلام آباد (نیوزڈ یسک )انسانوں میں خون کے متعدد گروپ ہیں۔یہ خون مختلف قسم کا کیوں ہو تا ہے ؟جو بظاہر ہر جسم میں لال رنگ ہی میں موجود ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ تمام گروپوں کے خون میں ریڈ بلڈ سیلز پائے جاتے ہیں۔اس میں نقطوں سے بھی باریک نشانات ہوتے ہیں جنہیں اینٹی باڈی جنریٹرس یا مختصراً اینٹی جنریٹس کہتے ہیں۔ان کا مقصد انسان کے مدافعتی نظام سے رابطہ رکھنا ہے۔ سوچئے کہ آپ کے ریڈ بلڈ سیلز جسم میں کسی وی آئی پی پارٹی کی طرح بہت خاص مہمان ہیں۔ جسم میں خون کے چھ راستے یا نظام ہیں۔انہی کے مطابق خون کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔البتہ اس کمبی نیشن کا سب سے مقبول نظام اے بی او یا آر ایچ سسٹم ہے۔ اے بی او سسٹم میں خون کی چار اقسام ہیں۔اگر ایک سیل میں صرف اے اینٹی جن ہو تو یہ قسم بلڈ ”گروپ اے“ ہے۔اگر بی اینٹی جن ہو تو یہ قسم بلڈ ”گروپ بی“ ہے اگرایک سیل میں اے اور بی آدھے آھا اینٹی جن ہو تو یہ” اے بی“ ہوگا۔اینٹی جن نہ اے ہو نہ بی تو یہ قسم” او“ ہے۔جن لوگوں کے خون کا گروپ” او “ہے وہ یونیورسل ڈونر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔دوسرا آر ایچ سسٹم ہے۔ یہ ایک گروپ کے اینٹی جن پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھئے:امریکا، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیار
آرایچ فیکٹر خون میں ہوگا یا نہیں، اگر ہے تو اے پلس اور اگر آر ایچ نہیں ہے تو اے مائنس ہوگا۔ اسی طرح گروپ بی اور او کی پازیٹو یا نیگیٹو تقسیم ہوگی۔