اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بوٹوکس ٹریٹمنٹس کے منفی اثرات کی وجہ سے ماہرین اس کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم جدید طرز کے فیشل کی موجودگی میں امکان ہے کہ بوٹوکس کی ضرورت ہی باقی نہ رہے گی۔ یہ جدید فیشل فزکس کے اصولوں کے تحت جلد پر صوتی لہروں سے پیدا ہونے والی جھنجھناہٹ کو پیدا کرنے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے خصوصاً تیار کئے جانے والے فورکس استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس فیشل ”ٹیوننگ فورک فیشئل“ کا نام دیا گیا ہے۔ لندن کی مختلف بیوٹی کلینکس میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے اس فیشئل میں چہرے پر مختلف لمبائی اور چوڑائی کے حامل کانٹوں کو اس طرح کھڑا کیا جاتا ہے کہ ان سے مختلف طاقتوں کی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ لہریں ہی چہرے کی جلد سے بڑھتی عمر کے اثرات، کیل چھائیاں مہاسے، آنکھوں کے گرد حلقے، کھلے مسام سمیت جلد کے وہ تمام مسائل حل کردیتی ہیں جن کیلئے عام طور پر بوٹوکس کا سہارا لیا جاتا ہے۔
یہ ٹریٹمنٹ امریکہ سے برطانیہ میں متعارف ہوا ہے اور اسے ایجاد کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ دراصل آواز کی لہریں ان کانٹوں سے ہوتی ہوئی جلد کے اندر توانائی کے راستوں کے ذریعے داخل ہوتی ہیں جس سے انسانی فزیالوجی پر اثرات ڈالے جاتے ہیں۔ انسانی فزیالوجی پر اثراندازہونا عام طور پر کافی مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ اس فیشئل کو لینے والی خواتین کا کہنا ہے کہ فیشل کے حوالے سے کئے گئے دعووں کے بارے میں کوئی تبصرہ تو کچھ وقت کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے خود کو اس ٹریٹمنٹ کے بعد زیادہ پرسکون محسوس کیا ہے۔ اس سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے جس سے جلد کی صحت خود بخود ہی بہتر اور اس میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔ کانٹوں کے نام پر اس فیشل میں استعمال کیلئے کھانے پینے میں استعمال کئے جانے والے نوکیلے کانٹوں کا تصور ذہن میں آتا ہے تاہم یہ بالکل ویسے ہی کانٹے ہوتے ہیں جنہیں سکول میں آواز کی لہروں کو محسوس کروانے کیلئے بچوں کو تجربے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ ایک فیشل میں تقریباً ایک درجن کے قریب یہ کانٹے استعمال کئے جاتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے نام بے حد منفرد ہیں۔ ان میں سے ایک زمین، دوسرا سورج اور ایک نیا چاند ہے۔ اس فیشل کو ایجاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فیشل دراصل چین کے آکوپکنچر طریقے کار کے مطابق ہی کام کرتا ہے اور اس میں بھی چہرے کے ان بارہ حصوں کو تلاش کیا جاتا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر اثر ڈالنے سے چہرے کی خوبصورتی لوٹائی جاسکتی ہے۔ اس کانٹے کے علاوہ اس فیشئل کو مزید موثر بنانے کیلئے ان حصوں میں باریک نوک کی سوئیاں بھی معمولی سی چبھوئی جاتی ہیں۔ اس فیشئل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئی چبھونے کا عمل جسم میں دوڑتے توانائی کے کرنٹ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔ جوابی ردعمل کے باعث جلد پر نمودار ہونے والی قبل از وقت جھریاں، آنکھوں کے نیچے پیدا ہونے والی سوجن وغیرہ کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
بوٹوکس کا متبادل، صوتی لہروں کی مدد سے فیشل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان کا حل
-
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور
-
22 جولائی بروزبدھ کو تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
لاہورائیرپورٹ سے تین ہائی پروفائل شخصیات امریکا فرارہوتے گرفتار
-
سالگرہ کے بہانے نشہ آور چیز پلاکر نوجوان سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی،نیم مردہ حالت میں سڑک کنارے پ...
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہوں کے بعد اہلیہ کی لب کشائی
-
ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے
-
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے
-
وفاقی کابینہ سے منظور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
سرکاری یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنے پر خاتون افسر کے خلاف فیصلہ برقرار



















































