پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

موٹاپے کے معاملے میں سب کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یارکشائر (نیوزڈیسک )سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹے افراد کو مختلف گروہوں کا علاج مختلف طریقے سے کرنا چاہیے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو موٹاپے کے معاملے میں ’ون سائز فٹس آل، یعنی ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کی حکمتِ عملی ترک کر دینی چاہیے۔یارکشائر میں 4,144 موٹے افراد کے تجزیے سے یہ سامنے آیا ہے کہ وہ چھ مختلف درجات میں آتے ہیں اور ہر کسی کو وزن کم کرنے کے لیے مختلف حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہونی والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کی مثال زیادہ شراب پینے والے لوگ ہیں۔یونیورسٹی آف آکسفرڈ کی پروفیسر سوسن جیب کہتی ہیں کہ اس تحقیق نے یہ نہیں بتایا کہ ان خصوصیات سے کیا لوگوں کے وزن کی وجہ بھی پتہ چلتی ہے۔باڈی ماس انڈیکس کے مطابق 67 فیصد مرد اور 57 فیصد عورتوں کا یا تو وزن زیادہ ہے یا وہ موٹے ہیں۔یونیورسٹی آف شیفلیڈ کے ڈاکٹر مارک گرین، جنھوں نے تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ صرف لمبائی اور وزن کا پیمانہ ہے اور میرے خیال میں اس میں سبھی کو ایک گروہ میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ دراصل ایسا نہیں ہے۔‘تحقیقاتی ٹیم نے یارک شائر ہیلتھ سٹڈی کو استعمال کرتے ہوئے موٹے افراد کی صحت اور رویوں کی خصوصیات کا تجزیہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے موٹے افراد کو چھ گروہ میں پایا۔نوجوان مرد جو زیادہ شراب پیتے تھے ،درمیانی عمر کے لوگ جو ناخوش اور بے چین تھے ،بوڑھے لوگ جو جسمانی صحت کے مسائل کے باوجود خوش تھے ،نوجوان صحت مند خواتین ،بوڑھے امیر اور صحت مند لوگ ،بہت خراب صحت والے افرادشامل ہیں۔ڈاکٹر گرین نے بی بی سی نیوز کی ویب سائٹ کو بتایا ’میرے خیال میں ہمیں ون سائز فٹس آل کی پالیسی کی بجائے مختلف گروہوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔‘’ہمیں ضرورت ہے کہ لوگ ان مختلف گروہوں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے سوچیں کہ کس طرح پیغامات ان کے مطابق بنائے جائیں، جسم کے وزن میں الکحل کے کردار کے حوالے سے پیغام نوجوان مردوں تک پہنچانا ضروری ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ نوجوان عورتوں کے لیے مناسب نہ ہو۔‘



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…