اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جرنل آف نیورولوجی میں چھپنے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو نیند کے دوران سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے انھیں قبل از وقت یادداشت کھونے کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔امریکی سائنس دانوں نے اس بات کا پتہ 55 سال سے زائد عمر کے 2400 لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد لگایا۔جن لوگوں کو نیند کے دوران سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے انھوں نے یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی قابلیت سے منسلک مسائل کے بارے میں شکایت کی۔محققوں نے اس بارے میں مزید تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے اور حال ہی میں نیند کے ناقص معیار کے بیماریوں کے ساتھ تعلق کے بڑھتے ہوئے ثبوت ملے ہیں۔امریکہ میں بڑے پیمانے پر کیے جانے والے ایلزہائمرز ریسرچ پروجیکٹ سے منسلک سائنس دانوں نے ان لوگوں پر تحقیق کی جنھیں سلیپ ایپنیا (sleep apnea) کی شکایت ہے۔ یہ بیماری ایسے لوگوں کو لاحق ہوتی ہے جن کی نیند کے دوران سانس ناہموار ہوتی ہے۔ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب یہ لوگ محوِ خواب ہوتے ہیں تو ان کی گردن کے اندر موجود پٹھے آرام دہ پوزیشن میں چلے جاتے ہیں جس سے ان کی سانس کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔اس مرض کا شکار مریض عموماً خراٹے لیتے ہیں اور نیند سے بار بار بیدار ہوتے ہیں۔محققین کو تشویش ہے کہ اس سے جسم کے اہم اعضا، مثلاً دماغ تک آکسیجن کی پوری طرح رسائی نہیں ہوتی۔’نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ کا یادداشت کے مسئلے سے منسلک ہونا بہت دلچسپ ہے‘سائنس دانوں نے اس مسئلے کا شکار 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی دیکھی۔ ایسے افراد کو یہ مسائل دس سال قبل از وقت لاحق ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔جبکہ وہ افراد جو ’سی پی اے پی‘ (سانس کی نالیوں کو کھولے رکھنے والی مشین) کا استعمال کرتے ہیں انھیں اس مسئلے کی شکایت نہیں تھی۔محققین اب یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا سی پی اے پی مشین یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی حفاظت بھی کر پائے گی؟برطانوی ایلزہائمرز ریسرچ سینٹر سے منسلک ڈاکٹر سائمن رڈلی نے کہا: ’دماغ کو صحیح طرع سے آکسیجن نہ پہنچنے سے اس پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ کا یادداشت کے مسئلے سے منسلک ہونا بہت دلچسپ ہے۔‘جبکہ ڈاکٹر ڈی براو¿ن کہتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی تحقیق سے ہمیں یہ پتہ چلا تھا کہ نیند کے دورانیے اور اس کے معیار کا باضابطہ طور پر ہماری ذہنی صحت سے تعلق ہے۔ اور نیند سے درپیش مسائل کا ادھیڑ عمر کے لوگوں میں عام ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘
نیند پوری نہ ہونے سے دماغی کمزور ی لاحق ہو سکتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)



















































