ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیکنگ سوڈا جو آ پ کے گھریلو معاملات حل کرے

datetime 14  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بیکنگ سوڈا ان چند کیمیائی فارمولوں میں سے ایک ہے جسے قدیم مصری تہذیب سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے بھی جان لیا تھا۔ مصری بیکنگ سوڈا سے ملتا جلتا سوڈیم کاربونیٹ سے تیار کردہ ایک مرکب کو صابن کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ آج کے دور میں بھی اگر قدیم مصری تہذیب باقی ہوتی تو یقینی طور پر اس جادوئی پوڈر کو بے حد پسند کرتی کیونکہ باورچی خانے سے لے کے باتھ روم کی صفائی تک ان گنت مسائل کا حل ہے۔کپڑوں کی دھلائی میں کپڑوں کی چمک اور سفیدی کو بڑھانے کیلئے اب بازاری کیمیکلز لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ صرف آدھا کپ بیکنگ سوڈا یہ کام آسانی سے کرسکتا ہے۔دھلائی کے عمل سے پہلے کپڑوں پر موجود داغوں کو صاف کرنے کیلئے بیکنگ سوڈا کے6کھانے کے چمچ میں ایک تہائی گرم پانی شامل کریں۔ گاڑھا پیسٹ بنا کے داغ پر لگائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں، پھر دھو ڈالیں۔کچروں کی ٹوکری خالی کرنے کے بعد انہیں پانی اور سوڈے کے مکسچر سے صاف کریں تو بدبو اور جراثیم کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نے کسی مقصد کیلئے کیل ٹھونکی تھی مگر بعد میں وہ کیل نکال لی تو دیوار میں موجود اس سوراخ کو بھرنے کیلئے بھی ٹوتھ پیسٹ اور بیکنگ سوڈا کا مکسچر بہترین ہے۔ سوکھنے کا انتظار کریں اور پھر دیوار پینٹ کردیں۔ لکڑی پر پانی سے پڑنے والے نشانوں کو صاف کرنے کیلئے بھی پانی اور سوڈے کا مکسچر کارآمد رہتا ہے۔نرم کپڑے سے رگڑیں اور پھر صاف کپڑے سے صاف کرلیں۔ اسی طرح باتھ روم کی ٹائلز واش بیسن، اور دیگر حصوں پر پانی سے پڑنے والے نشانات بھی صاف کئے جاسکتے ہیں۔
اسی طرح نالیوں کی صفائی کیلئے ایک کپ بیکنگ سوڈا نالی میں ڈالیں اور اوپر سے اسی قدر سرکہ ڈالیں۔ کچھ دیر بعد کھولتا ہوا پانی ڈالیں، بند نالی کھل جائے گی۔
فریج میں آنے والی ناگوار بو کا علاج بھی ایک پیالی میں رکھا گیا خشک بیکنگ سوڈا ہے، اسی پیالی کو آپ فریزر میں بھی رکھ سکتی ہیں۔
ڈش واشر سے بو ختم کرنے کیلئے بھی ڈش واشر کی صفائی میں بیکنگ سوڈا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس میں موجود برتن زیادہ چکنے ہیں تو ڈٹرجنٹ میں دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا بھی ملا دیں۔ ہاتھ سے دھونے کی صورت میں گرم پانی میں سوڈا ڈال کے برتن چھوڑ دیں اور پھر دھو دیں۔
جوسر بلینڈر کی صفائی خاصی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بلیڈز کو علیحدہ کرنا کافی وقت لیتا ہے۔ بلینڈر کو آدھی دور تک پانی اور سوڈے سے بھریں اور ایک منٹ کیلئے مشین سٹارٹ کریں۔ بلینڈر صاف ہوجائے گا۔
مائیکرو ویو سے آنے والی ناگوار بو کے خاتمے کیلئے دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک پیالی پانی میں مکس کریں، مائیکرویو میں رکھیں اور تین منٹ کیلئے فل ہیٹ پر گرم کریں۔ اب پیالہ باہر نکال کے نرم کپڑے سے اوون کی صفائی کرلیں۔ اسی طرح کافی میکر کی صفائی بھی کی جاسکتی ہے۔
سلور کے برتنوں کی کھوئی ہوئی چمک لوٹانے کیلئے بیکنگ سوڈا، سمندری نمک اور سرکہ ایک ڈش میں مکس کریں۔ اب گرم پانی کا مکسچر اس برتن میں شامل کریں اور آہستگی سے ہلائیں۔ پھر سلور کی کراکری کو اس میں تیس سیکنڈ سے ایک منٹ کیلئے ڈبوئے رکھیں اور پھر نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔
فرش کی صفائی کیلئے پانی کی بالٹی میں آدھی پیالی بیکنگ سوڈا شامل کریں اور اس پانی کا پوچھا لگائیں۔ اس سے فرش سے دھبے بھی صاف ہوں گے اور چمک بھی آئے گی۔ جوتوں میں بیکنگ سوڈا ڈالنے سے پاو¿ں کی ناگوار بو ختم ہوجاتی ہے۔ پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے کی بو بسنا عام بات ہے، ایسے برتنوں کو سوڈے والی پانی میں بھگونے کے بعد دھوئیں تو یہ بدبو ختم ہوجاتی ہے۔ بیکنگ سوڈا کے یہ فوائد محض چند ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ گھریلو استعمال میں جس قدر افادیت بیکنگ سوڈے کی دکھائی دیتی ہے، اور کسی دوسری شے کی نہیں دکھائی دیتی۔ فرنیچر کی صفائی سے لے کے باورچی خانے کی دھلائی تک ہر جگہ بیکنگ سوڈا سے کمالات دکھائے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…