موٹاپامخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے

10  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایک جامع اور نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپا ڈیمنشیا یا مخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ یہ موجودہ خیالات سے متصادم ہیں۔اس تحقیق کے دوران 20 لاکھ برطانوی افراد کا تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ کم وزن افراد کے مخبوط الحواس ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ڈیمنشیا دورِ جدید میں صحت کے حوالے سے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور اندازہ ہے کہ 2050 تک دنیا میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ تک جا پہنچے گی۔تاحال مخبوط الحواسی کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا اور اس سے بچاو¿ کے لیے ایک صحت مندانہ طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن میں اوسطاً 55 برس عمر کے 1958191 افراد کے طبی ریکارڈز کا دو دہائیوں تک جائزہ لیا گیا۔تاحال مخبوط الحواسی کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ کم وزن افراد کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات نسبتاً زیادہ وزن والوں کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ رہے۔لیکن جو افراد فربہ تھے ان میں اس بیماری کے امکانات میں 18 سے 24 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔تحقیق کے انچارج ڈاکٹر نواب قزلباش کا کہنا ہے کہ ’یہ یقیناً ہمارے لیے حیرانی کی بات ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’تحقیق میں متنازع بات یہی ہے کہ موٹے افراد کے مخبوط الحواس ہونے کے امکانات تندرست اور مناسب وزن والے افراد کے مقابلے میں کم ہیں۔‘ڈاکٹر قزلباش نے کہا کہ ’یہ نتائج اب تک اس تعلق کے بارے میں ہونے والی تمام تحقیقوں کے خلاف ہیں لیکن اگر آپ ان تمام تحقیقوں کو ملا بھی لیں تب بھی ہماری تحقیق حجم اور ہدف کے حساب سے ان سے آگے ہے۔‘



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…