نیویارک (نیوز ڈیسک )امریکا میں معمر نابینا شخص کو بائیونک آنکھ لگادی گئی۔منی سوٹا کے شہری کی بینائی 20سال پہلے آنکھوں کی بیماری کی وجہ سے کم ہونا شروع ہوئی تھی اور تقریبا 10برس قبل وہ مکمل طور پر نابینا ہوگئے تھے۔ امریکاکےایک کلینک میں ڈاکٹرز نے نئے طریقہ علاج کے ذریعے ان کی بینائی بحال کردی۔ سیکنڈسائٹ نامی اس بائیونک آنکھ کے ذریعے وہ مختلف اشکال اور لوگوں کی پہچان کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طریقہ علاج میں مزید بہتری آئے گی۔