سائنسدانوں نے نو عمری میں باپ بننے کا خوفناک نقصان بتا دیا،خبر دار کر دیا

18  فروری‬‮  2015

لندن  مغرب میں بے راہ روی کے پھیلاﺅ کے بعد اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ آئے روز کسی نوعمر جوڑے کے والدین بننے کی خبر آتی ہے اور یہ بات غیر معمولی نہیں سمجھی جاتی کہ 12 یا 13 سال کا کوئی بچہ باپ بن گیا۔ مغربی ممالک کے سائنسدنوں نے اس پریشان کن صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک سائنسی تحقیق کی جس میں یہ تشویشناک انکشاف ہوا کہ نوعمری میں باپ بننے والے لڑکوں کے بچوں میں خوفناک ہنی و جسمانی بیماریوں کی شرح نہایت زیادہ پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ ٹین ایجر لڑکوں کے جینز میں تغیر و تبدیل (میوٹیشن) کی شرح اسی عمر کی لڑکیوں کی نسبت چھ گنا زیادہ ہوتی ہے اور یہ شرح 20 سال سے زائد عمر کے مردوں کی نسبت 50 فیصد یادہ ہے۔ ان کے بچوں میں دماغی مرض شیزو فرینیا، آٹزم اور سپائنابیفیڈر کی شرح ایک تہائی زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر فارسٹر کا تعلق کیمبرج یونیورسٹی سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس مشاہدے کی پہلی وضاحت ہے کہ ٹین ایج لڑکوں کے بچے ذہنی اور جسمانی نقائص کے ساتھ کیوں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ نوعمر بچوں کی اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ نوعمر میں بات نہ بنیں کیونکہ اس میں نہ صرف ان کیلئے شدید مسائل ہیں بلکہ پیدا ہونے والی معصوم جان کو بھی تمام عمر معذوری کے ساتھ گزارنا پڑ سکتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…