پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کا بینکاری شعبہ مستحکم ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،سٹیٹ بینک

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔کے اے ایس بی بینک پر التوائے ادائیگی (moratorium) کے نفاذ کے بعد سے کچھ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ بعض بینکوں کی مالی حالت کمزور ہے اور انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک سے منسوب گمراہ کن معلومات بھی پھیلائی جارہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ان گمراہ کن معلومات کا سخت نوٹس لیا ہے اور یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ ایسی کوئی معلومات میڈیا کے ذریعے عام نہیں کی گئیں، نہ ہی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ عوام کو ان افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے جو بینکاری نظام کے مجموعی استحکام اور کارکردگی پر منفی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک عوام کو یقین دلاتا ہے کہ ملک کا بینکاری شعبہ مستحکم اور مضبوط ہے۔
بینکاری نظام کو مستحکم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی اساس سرمایہ (capital base) کو بڑھانے کی خاطر بعض سنگ میل مقرر کیے تھے جو اطمینان بخش طور پر حاصل کیے جارہے ہیں۔ سرمائے کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک بینکوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہتا ہے۔ چنانچہ بینکاری نظام کی ایکویٹی بنیاد (equity base) ستمبر 2013 میں 900 ارب روپے سے 11 فیصد بڑھ کر ستمبر 2014 میں 1000 ارب روپے ہوگئی۔اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ بینکاری شعبے کی کارکردگی خاصی متاثر کن رہی ہے۔ جیسا کہ خر ستمبر 2014 کی بینکاری نظام کی سہ ماہی شماریات میں بتایا جاچکا ہے۔ پاکستان کے بینکوں نے 2014 کے پہلے نو ماہ میں 176 ارب روپے کا تاریخی قبل از ٹیکس منافع کمایا جبکہ اس کی ادائیگی قرض کی صلاحیت (solvency) 15.5 فیصد کی شرح کفایت سرمایہ (سی اے ا?ر)کے ساتھ مضبوط ہے۔ مارکیٹ کی سرمایت اور اسٹاک ایکسچینجوں میں مندرج کمپنیوں کے درمیان منافع منقسمہ کی تقسیم کے لحاظ سے بینکاری شعبہ دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے۔
متوقع طور پر نئے سرمائے کی ا مد اور بہتر ہوتی ہوئی نفع ا وری کی وجہ سے بینکاری نظام کی سرمائے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔بینکوں کی اساس سرمایہ میں مسلسل بہتری سے میڈیا میں جاری افواہوں کی واضح طور پر تردید ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک عوام کو یقین دلاتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسیاں ڈپازٹرز کے مفاد کے تحفظ اور بینکاری نظام کے استحکام کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ اس طرح کا ضوابطی اقدام جیسا کہ کے اے ایس بی بینک کے ضمن میں کیا گیا متعلقہ ادارے کو درپیش مسئلہ حل کرنے اور ڈپازٹرز کے مفاد کا تحفظ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک ملک کے بینکاری نظام کے استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…