اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تھر میں موت کا رقص جاری، بھوک سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر۔۔۔۔مٹھی میں ایک ہی روز مزید 4 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد 39 روز میں ہلاک بچوں کی تعداد 45 ہوگئی۔ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں قحط سالی کے باعث کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی اقدامات کے باوجود غذائی قلت کے شکار بچے کی اموات نہ تھم سکیں، آج بھی مٹھی میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 39 روز میں مناسب خوراک نہ ملنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا دعویٰ ہے کہ مٹھی سمیت تھرپارکر میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ترجمان محکمہ صحت نے غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سے اب تک 8 بچوں کی اموات ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی تعداد 26 ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خوراک سندھ نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کا نوٹس لیا جس کے باوجود غذائی قلت کی وجہ سے کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…