تیراہ ۔۔۔وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ خیبرایجنسی کی دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ سپاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں بارہ دنوں سے خیبرون پریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔ درجن سے زائد ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔ خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں بدستور پیش قدمی بھی جاری ہیں۔ کشیدہ حالات کے باعث ا?ٹھ ہزار سے زائد خاندان محفوظ مکامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔