جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گورنر سندھ نے بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل پر دستخط کردیئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل 2014 وزیرقانون سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے پیش کیاتھا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔بل میں کی گئی 11ترامیم کے تحت نئی حلقہ بندی کی جگہ حلقہ سازی کالفظ شامل کیاگیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ سازی کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اختیارات سندھ حکومت کے پاس تھا۔الیکشن کمیشن یونین کونسل، یونین کمیٹی یا وارڈ کی حد بندی کرے گا۔ جبکہ شہری علاقوں میں بھی الیکشن کمیشن کو میونسپل کمیٹی، ٹاؤ ن کمیٹی اور کارپوریشن کی حدود کا تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر وہ کسی بھی امیدوار یا منتخب رکن کو 4 سال کے لیے نااہل قرار دے سکے۔ اس سے پہلے نااہل قرار دینے کا اختیار سندھ حکومت کے پاس تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…