منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

سمندری طوفان (نیلوفر) نے مزید شدت اختیار کر لی ،کراچی کی طرف بڑھنے لگا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا سمندری طوفان اے زیرو فور (نیلوفر) نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور کراچی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اس کی شدت میں انتہائی اضافے کا امکان ہے۔ نیلوفر اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا جس کے بعد بھارت اور سندھ کے ساحلی علاقوں کا رْخ کرے گا۔ انتیس اور تیس اکتوبر سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ طوفان کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے محکمہ موسمیات کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے ساحلی پٹی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا مشورہ بھی دیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کْھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی بدھ کی شام تک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اکتیس اکتوبر کو بھارتی گجرات اور سندھ کے سرحدی علاقوں کے قریب اختتام پذیر ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…