منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پنڈورا باکس کھول دیا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا رحمان ملک

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکمران بیانات میں شائستگی لائیں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے پیپلزپارٹی پہلے بھی واضح کرچکی ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وزرا کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور ا?رام سے حکومت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے اپنے آپ کو دیکھیں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو کچھ نہیں رہے گا اس لئے حکومتی وزرا کو چاہیئے کہ وہ گالیاں دینا چھوڑ دیں اور حکومت پر توجہ دیں۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی باتیں گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے اچھی لگتی ہیں کسی لیڈر کے منہ سے نہیں، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئے اگر دھاندلی ثابت ہوجائے تو حکومت کو گھر جانا چاہیئے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف بھی واضح اعلان کرچکے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اس سے قبل چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران انہوں نے طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنے پر چوہدری شجاعت کے کردار کو سراہا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدرکا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہماری مشاورت سے کیا، سیاسی جرگہ اب جلد تحریک انصاف سے ملاقات کرے گا تاہم مڈ ٹرم الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…