ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ترجمان پاک فوج

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014 |

بنوں۔۔۔۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان بارڈ پرامن چاہتا ہے تاہم اگر بھارت کی جانب سے جب بھی سرحدی خلاف ورزی ہوگی اس پر خاموشی کے بجائے بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔یہاں بنوں میں آ ئی ڈی پیز کیلئے ٹی ٹوئنتی کرکٹ میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آ ر کا کہنا تھا کہ پاکستان بارڈر پر کسی بھی قسم کی جنگ یا جھڑپ نہیں چاہتا اور ہمیشہ سرحد پر امن کی بات کرتا ہے تاہم اگر سرحد پار سے جارحیت کی جائے گی تو اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ‘‘ضرب عضب’’ جلد مکمل کرلیا جائے تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا اور آپریشن اپنے پلان کے مطابق درست سمت کی جانب گامزن ہے اور اب تک 1100 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
ڈی جی ا?ئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے ان علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری ہے جہاں دہشتگرد دوبارہ پاؤں جمانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ شمالی وزیرستان میںآ پریشن ضرب عضب سے قبل بعض دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر افغانستان کے راستے کوکل خیل اور وادی تیرا میں اکھٹے ہوگئے اور ایک منصوبے کے تحت ان کے خلاف آ پریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تمام سہولیات دینا چاہتے ہیں اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی ترجیح ہے۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…