جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

میرا پیٹ میری مرضی، مریم نفیس نے ایک اور نعرہ بلند کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ، میزبان، کانٹنٹ کریئٹر اور اکٹوسٹ مریم نفیس نے ایک بار پھر حمل کے دوران تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ان دنوں مریم نفیس حمل کے آخری مراحل میں چل رہی ہیں اور اپنی اس پریگینسی جرنی کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ہر گزرتے دن مختلف شوٹس سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں۔اداکارہ مریم نفیس جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں ، وہ سال 2022 میں امان احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں۔سیر سپاٹوں کی شوقین مریم نفیس کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ”دیارِ دل”میں بطور ”زرمینے”اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما ”کچھ نہ کہو” میں تابندہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔

چند دن قبل اداکاہ کیلئے گود بھرائی کی رسم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فیملی کے افراد سمیت اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ بھی شامل ہوئے۔اداکارہ کے اس لک کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جو اداکارہ کے بے بی گلو پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرتے نظر آرہے تھے۔تاہم تنقید کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے مریم نفیس نے اس بار بھی خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے ایک نعرہ بلند کیا کہ،میرا پیٹ میری مرضی جو ناقدین کی بولتی بند کرانے کیلئے کافی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…