ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

اداکاری چھوڑنے کی شرط کیساتھ رشتے آتے ہیں، یشما گل

datetime 4  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)نامور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ فیملی کے ذریعے ان کیلئے آنے والے تمام رشتوں میں اداکاری چھوڑنے کی شرط شامل ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ یشماگل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوںنے اپنے کیریئراورذاتی زندگی مختلف پہلوئوں کے بارے میںبتایاکہ اداکاری نے ہی مجھے پہچان دی ہے اور اس شعبے سے میرا اس قدر جذباتی لگا ہے کہ جس کی وجہ سے میرے لیے انڈسٹری چھوڑنا مشکل ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بالخصوص لڑکیوں کا اسکرین پر نظر آنا مناسب نہیں سمجھا جاتا، میرے لیے خاندان کے ذریعے جو بھی رشتے آئے ہیں ان میں یہ شرط شامل ہوتی ہے کہ اداکاری چھوڑنی پڑے گی، میں کہتی ہوں کہ ایک یہی کام ہے جس کی میں ماہر ہوں اور میں ایسی زندگی کا تصور نہیں کر سکتی جس میں میں اپنے بجائے کسی اور پر انحصار کروں۔ان سے پوچھا گیاکہ کیا وہ محبت کی خاطر اداکاری چھوڑنے پر راضی ہوجائیں گی؟تو جواب میں یشما گل نے کہا کہ اگر مجھے اس کے ساتھ تحفظ کا احساس ہو، مجھے یقین ہو کہ وہ شخص واقعی مجھ سے سچی محبت کرتا ہے اور اپنے تمام وعدے پورے کرے گا تو میں اپنے کیریئر کو اس کیلئے قربان کر سکتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…