بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

راجیش کھنہ نے اپنی 600کروڑ روپے کی جائیداد اپنی بیٹیوں کے نام کر دی

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے ان کے مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ان کی شادی ڈمپل کپاڈیہ سے ہوئی، لیکن یہ رشتہ خوش گوار ثابت نہ ہوسکا، اپنی زندگی کے آخری ایام میں راجیش کھنہ نے اپنی وصیت میں اہم تبدیلی کی اور اپنی 600 کروڑ کی جائیداد اپنی بیٹیوں کے نام کر دی جبکہ ان کی اہلیہ ڈمپل کپاڈیہ کو کچھ نہیں دیا گیا۔راجیش کھنہ نے شہرت اور دولت کی بلندیوں کو چھوا لیکن ان کی ذاتی زندگی اتنی کامیاب نہیں رہی، شادی سے پہلے وہ اداکارہ انجْو مہندرو کے ساتھ سات سال کے لِو ان ریلیشن شپ میں تھے لیکن شادی نہیں ہوئی۔

انہوں نے 1973 میں ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی، جو عمرمیں ان سے 16 سال چھوٹی تھیں، ان کے دو بچے، ٹوئنکل کھنہ اور رنکے کھنہ پیدا ہوئے لیکن ان کا ازدواجی رشتہ مشکلات کا شکار رہا۔راجیش کھنہ کو2011 میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کی حالت تیزی سے خراب ہونے لگی، اپنی موت سے پہلے انہوں نے اپنی وصیت تیار کی، جس میں انہوں نے اپنی 600 کروڑ روپے کی جائیداد اپنی بیٹیوں کے نام کر دی لیکن اپنی اہلیہ ڈمپل کپاڈیہ کے لیے کچھ نہیں چھوڑا گیا۔راجیش کھنہ کے آخری دنوں میں ڈمپل کپاڈیہ نے ان کی دیکھ بھال کی، حالانکہ ان کا رشتہ طویل عرصے سے خراب تھا، ان کی بیٹی رنکے کھنہ آخری لمحات میں والد کے ساتھ موجود رہیں جبکہ ٹوئنکل کھنہ اپنی حمل کی وجہ سے اکثر موجود نہ رہ سکیں۔راجیش کھنہ کی یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ شہرت اور دولت کے باوجود ذاتی زندگی کے مسائل ہر کسی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…