اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سنی لیون کے نام پر بھارتی شہری خواتین کی سرکاری اسکیم سے پیسے بٹورتا رہا

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے نام پر بھارتی شہری سرکاری اسکیم سے پیسے بٹورتا رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں شادی شدہ خواتین کی مالی مدد کی سرکاری اسکیم میں اداکارہ سنی لیون کا بھی نام سامنے آیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کو بالی وڈ اداکارہ کا نام استعمال ہونے کاعلم بھی ایک درخواست موصول ہونے کے بعد ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم میں سنی لیون کو جونی سنز کی زوجہ قرار دیا گیا اورجعل سازی کے ذریعے مقامی شہری نے پیسے بٹورے۔رپورٹس کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہر ماہ خواتین کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار بھارتی روپے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں اور سنی لیون کے نام سے کھولے گئے اکاؤنٹ میں رواں سال مارچ سے دسمبر تک 10 ماہ پیسے منتقل ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے نام پر دستاویزات جمع کرانے والے شہری کی شناخت وریندر جوشی کے نام سے ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے ذمہ داروں کے خلاف اکاؤنٹ منجمد کرنے، ریکوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…