جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہمشکل خاتون کی تصاویر وائرل

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون کنول چیمہ نے ایشوریا رائے سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔کنول کی آنکھیں، کان، ناک یہاں تک کہ آواز بھی ایشوریا رائے سے ملتی ہے۔تاہم کنول چیمہ کو ایشوریا رائے سے مسلسل موازنہ کرنا مایوسی کا باعث لگتا ہے اور وہ اکثر اس ہمشکل قرار دیے جانے پر ناراض ہوتی ہیں پھر بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں اسی کا حوالہ دیتے ہیں۔پاکستانی خاتون کا کیریئر ایشوریا رائے سے بالکل مختلف ہے اور انہوں نے خود کو ممتاز کاروباری خاتون کے طور پر خود کو منوایا ہے۔

کنول چیمہ نے 200 بلین امریکی ڈالر کی کمپنی میں اپنی منافع بخش پوزیشن کو چھوڑ کر اپنا اسٹارٹ اپ مائی امپیکٹ میٹر (ایم آئی ایم) شروع کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جس کا مقصد غربت کو دور کرنا ہے۔ وہ مائی امپیکٹ میٹر کی بانی اور سی ای او ہیں۔یہ کمپنی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شفاف، قابل اعتماد، اور مساوی عطیہ کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے اور یہ چیریٹی اور سماجی اثرات کو ڈیجیٹل کرنے کے خیال پر مبنی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…