جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی نہیں مانگے گا۔سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان جانوروں سے محبت کرتا ہے اس نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارت کی معروف مسلمان سیاسی شخصیت بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی تھی، بابا صدیقی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریبی دوست بھی تھے۔یاد رہے کہ 1998 میں راجھستھان کے علاقے جودھ پور میں ایک فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے موقع پر کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ بھتہ خوری ہے اور میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…