منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

رابی پیرزادہ کا عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق

datetime 8  اپریل‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو خراب سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں، ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور ان کا آٹوگراف لینے کے لیے عجیب عجیب حرکتیں کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے مثال دی کہ جب وہ شوبز میں تھیں تب وہ کبھی علی ظفر تو کبھی عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھیں تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں۔ان کے مطابق خواتین اپنے کپڑے تک پھاڑ دیتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بند دھنگ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور انہیں معافی مانگنی چاہیے لیکن کچھ حقائق کو بھی دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کے موبائل فونز دیکھیں تو وہ خواتین کے میسیجز سے بھرے پڑے ہوتے ہیں اور یقینا ان کے میسیجز ان کی بیویاں اور بیٹیاں بھی پڑھتی ہوں گی۔اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہار عشق کرتی ہیں۔رابی پیرزادہ کے مطابق خواتین نے خود کو سستا کر رکھا ہے، انہوں نے اپنی عزت خود خراب کر رکھی ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ، عورت کا مطلب ہی ڈھکا اور چھپا ہوا ہوتا ہے، انہیں اپنی عزت اور تقریم کا خیال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بہت اچھے شخص ہیں، یقینا ان کا خواتین کے ساتھ تجربہ غلط رہا ہوگا اس لیے انہوں نے ایسی بات کہی۔رابی پیرزادہ کے مطابق انہوں نے ماضی میں عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا ہے، وہ انتہائی اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور انہوں نے انہیں بہت عزت دی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ جس طرح خواتین مرد اداکاروں اور گلوکاروں کے پیچھے پاگل ہوتی ہیں، اسی طرح مرد مداح بھی خواتین اداکاراوں کے ساتھ چپکتے ہیں ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح خواتین کو مکھیاں کہا جا سکتا ہے، اسی طرح مرد مداحوں کو بھی مکھیاں اور مچھر کہا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…