جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

کاجول بھی ویب سیریز میں ڈیبیو کیلئے تیار

datetime 19  جولائی  2022 |

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی اداکارہ کاجول ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔بالی ووڈ کی ثمرن، اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے ویب شو کے ڈیبیو کی خبر دی ہے۔میکرز نے کاجول کے ڈیبیو کا اعلان ایک ٹیزر کے ساتھ کیا جس میں کاجول بتارہی ہیں کہ وہ جلد ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کے ساتھ اپنا ویب شو پیش کرنے والی ہیں۔شو کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول کی فلم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے مشہور ’پلٹ ‘سین کا حوالہ دیا گیا ہے۔کاجول کے شو کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز کیپشن میں لکھا کہ’’کچھ کچھ ہو رہا ہے، تم نہیں سمجھو گے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں‘‘۔یاد رہے کہ ویب شو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ شائقین آئندہ ہاٹ اسٹار اسپیشلز میں کاجول کو بلکل نئے انداز میں دیکھیں گے تاہم یہ شو کس قسم کا ہوگا اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…