کراچی (این این آئی)خبریں ہیں کہ گزشتہ برس منگنی کے بندھن میں بندھنے والی گلوکارہ و آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر پروڈیوسر و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں نے سوشل میڈیا اکاو?نٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔
آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی اور اس سے قبل ہی دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کرتے رہے تھے۔دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہونے اور منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری کا اہم موضوع بنی رہی مگر اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے مبینہ طور پر راہیں جدا کرلیں۔سوشل میڈیا پر دونوں کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے اختلافات پیدا ہونے کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔اگر دونوں کے انسٹاگرام اکائونٹس کا جائزہ لیا جائے تو دونوں نے ایک ساتھ کھچوائی گئی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں جب کہ دونوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ گروپ تصاویر کو بھی اکائونٹس سے ہٹا دیا۔بعض سوشل میڈیا پیجز دعویٰ کر رہے ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا، تاہم ڈان نیوز ڈاٹ کی جانب سے جائزہ لیے جانے سے معلوم ہوا کہ دونوں نے تاحال ایک دوسرے کو فالو کر رکھا ہے۔