دانیہ پر شدید تنقید، ارمینا رانا اور یشما گل دفاع میں سامنے آگئیں

13  جون‬‮  2022

کراچی (این این آئی)معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کی موت کا سبب دانیہ کو قرار دے رہے ہیں،

صارفین کے مطابق دانیہ نے عامر لیاقت کی ذہنی حالت خراب کی اس لیے وہی ان کی موت کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں۔تاہم اب دانیہ شاہ کی حمایت میں اداکارہ ارمینا رانا خان اور یشما گل سامنے آئی ہیں۔اداکارہ ارمینا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ مانو یا نہ مانو، دانیہ نے عامر لیاقت کو کھا لیا ہے۔اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ کیا اب آپ ایک کم عمر لڑکی کو اس طرح پریشان کریں گے؟ کیا اب تک آپ نے عامر لیاقت کی موت سے کچھ نہیں سیکھا؟دوسری جانب یشما گل نے کہا کہ دانیہ شاہ کو چھوڑ دیں، ایک زندگی پہلے ہی جا چکی ہے، اب دوسری زندگی کھونے کا خطرہ مول نہ لیں، اللہ تعالیٰ کو حساب کرنے دیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس نے برے کام کیے ہوں، یا نہ کیے ہوں لیکن ہم کون ہوتے ہیں کہ فیصلہ کرکے نفرت انگیز الفاظ کہنے لگ جائیں؟واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے ان کے خلاف تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کر رکھا تھا، عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ نے بتایا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں صلح کا پیغام بھیجا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…