کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے سوشل میڈیا انفلیونسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے منگنی کرلی۔اذلان شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔منگنی کے موقع پر اذلان شاہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کی منگیتر ڈاکٹر وریشہ نے ہلکے گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل اور اپنے والدین کی مہربانیوں سے ہم اپنی دعائے خیر کا اعلان کرتے ہیں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہاں ہمارے زندگی بھر کے وعدوں کے تبادلے اور پالتو جانور ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر وریشہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اذلان شاہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
