منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کا بھارتی کسانوں کے احتجاج پر جواب

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر مشہور عالمی شخصیات کی جانب سے اظہارخیال کے بعد بھارتی اداکار اور کرکٹرز نے بھی جواب دینا شروع کردیا ہے۔کسانوں کے احتجاج پر بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا موقف سب ہی جاننا چاہ رہے تھے جو کہ اب سامنے آگیا ہے جسے سن کر لوگ حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا

کے مطابق سلمان خان سے ممبئی میں ایک شو کے دوران کسانوں کے احتجاج سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ صحیح اور سب سے درست چیز ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے 3 بڑے خانز میں سے اب تک صرف سلمان خان کا اس معاملے پر موقف سامنے آیا ہے۔ شاہ رخ اور عامر خان نے فی الحال معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے بھارتی کسانوں کے لئے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد کئی بالی وڈ اداکاروں نے جوابی ٹوئٹس کیے اور اس معاملے کو سازش قرار دیا۔بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس روئیے پر شرم آنی چاہیے۔بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…