ثنا جاوید کی دوسری بہن کی بھی شوبز میں انٹریتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

15  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید کی چھوٹی بہن تہمینہ جاوید نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ثنا جاوید کی بہن حنا جاوید کی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب انٹری کے بعد اب اْن کی دوسری بہن تہمینہ جاوید بھی اپنی بہنوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز میں داخل ہوگئی ہیں۔تہمینہ جاوید نے ڈرامہ’ ’چمک دمک‘‘ سے

اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، اس ڈرامے میں وہ انعم نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ثنا جاوید کی بہن کا یہ ڈیبیو ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں تہمینہ جاوید نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی۔تہمینہ جاوید نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اْن کے ڈرامہ سیریل ’چمک دمک‘ کے سیٹ پر لی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ثنا جاوید کی بہن حنا جاوید نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تْم ہو‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔حنا جاوید نے اس ڈرامے میں اداکارہ حرا مانی کی بہن کا کردار نبھایا تھا اور اس ڈرامے کے بعد اْنہیں خوب مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔شوبز جوڑی کے نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…