جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، ترک ادا کارحکومت اور ناظرین کے انتہائی مشکور

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترک وزیر خارجہ میولت چاو اشولو کے 3 روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل ارطغرل کے اداکاروں نورتین سومیز اور ایبرک پیکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ڈراما ارطغرل میں بمسی بے کا کردار نبھانے والے نورتین سومیز نے

اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈرامے کی تشکیل اور چیز ہے، جب ناظرین اور حکومتیں تعریف کریں تو بڑا اعزاز ہے، پاکستان کے وزیر اعظم کا ارطغرل کو پسند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔اداکار نورتین سومیز نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان میں مختلف پروگرامز خصوصاً سفرنامہ میں بہت دل چسپی ہے، لاہور بہت پسند ہے، آئندہ جب بھی پاکستان آیا وہاں جاؤں گا۔ترک اداکار نے کہا کہ پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی خواہش ہے، ارطغرل ڈراما انتہائی پیچیدہ اور مشکل منصوبہ تھا لیکن توقعات سے زیادہ پذیرائی ملی۔ارطغرل ڈرامے میںآرتک بے کا کردار نبھانے والے اداکار ایبرک پیکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے سنتا تھا پاکستان ترکی برادر ممالک ہیں، پاکستان آ کر سوچ سے زیادہ محبت ملی، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ ہے، ہم بھائی ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے۔ترک اداکار نے کہا پاکستان کی طرح ارطغرل ڈراما ترکی میں بھی مقبول ہے، اس ڈرامے سے نوجوانوں کو تاریخ میں دل چسپی پیدا ہوئی، کسی بھی ڈرامے یا منصوبے کی کامیابی کے لیے ابتدائی محنت انتہائی اہم ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…