جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میراآپ سے وعدہ ہے،بھارت سے صبا قمر کیلئے پیغام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھارت سے خصوصاً اْن کی طبیعت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول کیا ہے۔ بھارت سے

بھیجے گئے پیغام کے آغاز میں بابا بھلے شاہ کے کلام کی شہرہ آفاق سطریں تحریر ہیں۔خیال رہے کہ صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔اداکارہ کا اپنی طبیعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس جملے پر بھارت سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میراآپ سے وعدہ ہے۔صبا قمر کی بھارت مداح دیوالیہ نے یہ بھی کہا کہ صبا آپ کا میرے دل میں ایک الگ مقام ہے، آپ میری دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔یاد رہے کہ صبا قمر نے بھارت میں عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا تھا جسے بے پناہ پزیرائی ملی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…