اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیج اداکارؤں کےساتھ نا خوشگوار واقعات کا ہونا عام ہوتا جارہا ہے ۔ معروف سٹیج ادکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ میرا شوہر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا اور میرا ساتھ نارواسلوک رکھتا ہے ۔
تاہم اداکارہ ہیرا نور نے کہا ہے کہ مجھ پر تھیٹر مالک اور اس کے کچھ ساتھیوں نے ملکر مارا اور میری آبروریزی کرنے کی بھی کوشش کی ہے ۔ اداکارہ ہیرا نور کا بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ہے ۔اداکارہ اکا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ساہیوال میرین تھیٹر کے مالک اور اس ساتھیوں نے مجھے مارا اور آبروریزی کرنے کی کوشش کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو یپغام میں سٹیج اداکارہ ہیرا نور نے کہا کہ میں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھی، جہاں پر تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر مجھ پرمجھے مارا اورمالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور میری آبرو ریزی کرنے لگے۔ میرے انکار پر مجھے بدترین طریقے سے مارا گیا۔اداکارہ ہیرا نور نے DPO ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی۔