جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

فلم’’زندگی تماشا‘‘ میں ایسا کونسا مواد شامل ہے  جسکی ریلیز ہونے سے روکا جارہا ہے؟ ‘ سرمد کھوسٹ   وزیراعظم اور  صدر پاکستان سے گزارش کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکاروہدایت کارسرمد کھوسٹ نے ایک مخصوص گروپ کی جانب سے اپنی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز روکنے کی کوشش پروزیراعظم اور صدر پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان کے مسئلے کی جانب توجہ دی جائے۔سرمد کھوسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم، صدرپاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اطلاعات کو

مینشن کرکے اپنی فلم کے حوالے سے ایک کھلا خط لکھا ہے جس کا عنوان رکھا ہے’’میں بھی پاکستان ہوں‘‘۔خط میں سرمد کھوسٹ نے لکھا مجھے اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 20 برس کا عرصہ ہوگیا ہے اورمجھے انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزازبھی مل چکا ہے۔ فلم کے حوالے سے لکھتے ہوئے سرمد کھوسٹ نے کہا میں نے دوسال قبل فلم ’’زندگی تماشا‘‘ پرکام شروع کیا میں پاکستانی سینما کی بحالی پر اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد پرجوش تھا۔ میرا فلم بنانے کا مقصد کسی کی ذات پر حملہ کرنا یا پھر کسی پر انگلی اٹھانا نہیں تھا۔میری فلم تینوں سنسربورڈزکی جانب سے کلیئر کردی گئی تھیں اور اس کا بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ورلڈ ٹی وی پریمیئر بھی ہوا تھا، جب کہ یہ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے اتنے بڑے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کیا۔ میری فلم 24 جنوری کو پاکستانی سینما میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم فلم کے ڈھائی منٹ کے ٹریلرکی بنیاد پر’’زندگی تماشا‘‘ کے مصنف، پروڈیوسر اورمیرے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ تاہم قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے اور اس پورے یقین کے ساتھ کہ فلم میں جارحانہ یا بدنیتی پرمبنی مواد موجود نہیں ہے، میں سنسر بورڈ کو ایک بار پھر جائزہ لینے کے لیے فلم پیش کی اور ایک بار پھر چند کٹوتیوں کے بعد فلم سنسر بورڈ سے کلیئر کردی گئی۔بعد ازاں میں نے اپنی فلم کی تشہیری مہم کا آغازکردیا اور اب جب فلم کی ریلیز میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے تو ایک مخصوص گروپ فلم کی ریلیز روکنے کی کوشش کررہا ہے اور اس بار یہ لوگ فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا میں آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں صرف اسلیے نہیں کہ مجھے اور میری ٹیم پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ ہمیں پریشان بھی کیا جارہا ہے بلکہ یہ سلسلہ سنسر بورڈ آف فلم سنسرزجیسے ریاستی ادارے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ فنکارانہ سوچ اور اظہاررائے کچھ لوگوں کے سیاسی مقاصد کی وجہ سے متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ مجھے خوف ہے کہ اگر ہم اس وقت اس کا مقابلہ نہیں کریں گے

تو آگے کیا ہوگا۔واضح رہے کہ ہدایت کار سرمدکھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ حساس موضوع اور کہانی کے باعث متنازع فلم بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کا ٹریلر بھی یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک نعت خواں کے گرد گھومتی ہے جس سے ایک غلطی ہوجاتی اور اس غلطی کے باعث اس کی زندگی تماشا بن جاتی ہے۔فلم میں اداکارعارف حسن، سمعیہ ممتاز، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی ادکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ فلم کی کہانی نرمل بانو نے لکھی ہے اور سرمد کھوسٹ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر انہوں نے فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…