جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنیفر اینسٹن کی انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ دس لاکھ ہو گئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) امریکی اداکارہ جنیفر اینسٹن کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ دس لاکھ ہو گئی ہے۔ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا۔ جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی البتہ 2017ء میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔جینیفر اینسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی

اداکاروں کے ساتھ شیئر کی جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائک کیا گیا، اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین (ایک کروڑ 10 لاکھ) سے زائد مداح فالو کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے 1994 کے کامیاب امریکی ڈرامے ‘فرینڈز’ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جو آج تک مداحوں کا پسندیدہ ڈراما سمجھا جاتا ہے۔جینیفر اینسٹن اس وقت 25 سال کی تھی جب انہوں نے ڈرامے میں ریچل گرین نامی نوجوان لڑکی کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کے 10 سیزنز سامنے آئے، جبکہ حال ہی میں اس کی ریلیز کے 25ویں سال بھی مکمل ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…